URDUINSIGHT.COM

پاکستان کے عوام دوبارہ پی ٹی آئی کیساتھ کھڑے نہیں ہوں گے،بیرسٹر دانیال چودھری

اسلام آباد)مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر دانیال چودھری نے کہاہے کہ کل لاہور کے لوگوں نے پی ٹی آئی کیساتھ کھڑے ہونے سے انکار کردیا،یہ پاکستان کے پہلے خیرخواہ تھے نہ ہی اب ہو سکتے ہیں،لوگوں کے ایک ٹولے کو انہوں نے گمراہ کیا ہوا ہے، پاکستان کے عوام دوبارہ ان کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں بیرسٹر دانیال چودھری نے کہاکہ ایک جتھے نے امریکا میں آئی ایم ایف کی عمارت کے باہر احتجاج کیا،اس جتھے کی کوشش تھی کہ آئی ایم ایف پاکستان سے معاہدہ نہ کرے،آپ دیکھ رہے ہیں ان کے بچے اسرائیل کے پاس ہیں،یہ خود بھی اسرائیلیوں کے ہاتھوں میں جوان ہوئے ہیں،پاکستان کو کمزور کرنے کا طریقہ اپنایا گیا کہ افواج کو کمزور کرو، وطن کیلئے جان دینے والے شہدا کے مجسمے جلائے گئے، مذاق اڑایا گیا،ان کاکہناتھا کہ یہ مسلسل افواج پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کررہے ہیں،یہ ہر آنے والے دن بے نقاب ہوتے ہو جا رہے ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔