URDUINSIGHT.COM

پاکستان کے ایک اورکرکٹر نے بھارتی لڑکی کو اپنا جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کر لیا، منگنی ہوگئی

پاکستان کے ایک اورکرکٹر نے بھارتی لڑکی کو اپنا جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کر لیا، منگنی ہوگئی

نیویارک (ویب ڈیسک) پاکستان کے ایک اورکرکٹر نے بھارتی لڑکی کو اپنا جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کر لیا، کرکٹر رضا حسن نے امریکا میں پوجا سے منگنی کرلی۔اس سے قبل حسن علی کی اہلیہ بھی بھارتی شہری ہیں، شعیب ملک نے بھارت میں شادی کی تھی لیکن ان کی علیحدگی ہوچکی، محسن خان کی شادی بھی کامیاب نہ ہوسکی تھی۔

آج نیوز کے مطابق پاکستانی کرکٹر رضا حسن نے بھارت سے تعلق رکھنے والی غیر مسلم لڑکی پوجا سے منگنی کرلی، رضا حسن اور پوجا کے درمیان منگنی کی تقریب نیویارک میں ہوئی۔کرکٹر رضا حسن کے مطابق جنوری فروری میں شادی کی باقاعدہ تقریب منعقد ہوگی۔

رضا حسن کا کہنا تھا کہ پوچا مذہب اسلام میں گہری دلچسپی رکھتی ہے جلد مسلمان ہو جائے گی، 32 سالہ رضا حسن پاکستان کو مستقل طور پر چھوڑ کر امریکا میں سکونت اختیار کر چکے ہیں۔رضا حسن نے پاکستان کی جانب سے ایک ون ڈے جبکہ 10 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کر رکھی ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔