URDUINSIGHT.COM

علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی گرفتاری پر خیبرپختونخوا حکومت نے ردعمل جاری کردیا

پشاور )عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی گرفتاری پر مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نےکہا ہے کہ ن لیگی مافیا خواتین کے خلاف بھی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔

اپنےبیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اپنے ناجائز اقتدار کو بچانے کے لیے ن لیگ نے تمام حدیں پار کردیں، ن لیگی مافیا خواتین کے خلاف بھی اوجے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کارکنان کی گرفتاریاں انتہائی احمقانہ اقدام ہے، اندازہ نہیں تھا کہ وفاقی و پنجاب حکومت اس قدرشرمناک حد تک گر سکتی ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ ن لیگ کے ناجائز اقتدار کا خاتمہ ناگزیر ہے، مریم نواز اور شہباز شریف کو قوم چھپنے کی جگہ بھی نہیں دے گی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔