URDUINSIGHT.COM

یونان میں پاکستانی شہری ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ایتھنز )ایتھنز میں 50 سالہ پاکستانی شہری ناظم حسین ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ناظم حسین کی موٹرسائیکل کو کار نے ٹکر ماری جس کے باعث وہ سڑک پر گرگئے اور پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے انہیں کچل دیا جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ناظم حسین کا تعلق پاکستان کے شہر گجرات سے تھا۔ ناظم حسین کی منی سپر مارکیٹ تھی اور شام کو وہ موٹر سائیکل پر فوڈ ڈیلیوری کا کام کرتے تھے تاکہ پاکستان میں اپنی فیملی کی مالی امداد کر سکے۔

ناظم حسین کا ایک 25 سالہ بیٹا بھی یونان میں ان کے ساتھ مقیم تھا۔ وہ یونان کے علاقے منیدی میں عرصہ دراز سے مقیم تھے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔