URDUINSIGHT.COM

پی ٹی آئی ایک پروپیگنڈاجماعت ہے،عظمیٰ بخاری

لاہور)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے پاس ایک پروپیگنڈا سیل ہے،لوگوں کی توہین کیلئے یہ پروپیگنڈا سیل استعمال ہوتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاکہ آج سب چیزیں عدالت کے سامنے پیش کی گئیں،ایک خاتون کے نام پر 500سمز جاری ہوئی ہیں،اس خاتون کے شوہر کے نام پر بھی 500سمز ہیں،ان سمز سے اکاؤنٹ بنا کر لوگوں کو بلیک میل کیا جاتا ہے،یہ 500 سمز خدمت خلق نہیں، فساد کیلئے استعمال ہورہی ہیں،ان سمز سے حکومت کیخلاف بغاوت کی ترغیب دی جاتی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کاکہناتھا کہ یہ ہماری سوچ سے بھی زیادہ خطرناک اور سیانے ہیں،کے پی ہاؤس میں ان لوگوں کو شیلٹر دیا جاتا ہے،ان کاکہناتھا کہ ہمارے کوئی فیک اکاؤنٹس نہیں ہیں،برازیل میں بھی ایکس بند کردیا گیا ہے،اب ایکس رولز اینڈ ریگولیشن کے تحت برازیل میں کام کرے گا، تمام چیزوں کو رولز اینڈ ریگولیشن کے تحت ہونا چاہئے،عظمیٰ بخاری نے کہاکہ اگر کسی سے سیاسی انتقام لینا ہوتا تو عدالت پیش نہ ہوتی،سیاسی انتقام لینا ہوتا تو چپ کرکے لے لیتی کسی کو پتہ بھی نہ چلتا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔