URDUINSIGHT.COM

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی سے رابطے میں ہیں، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر

لاہور ) گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے کہاہے کہ آئینی ترمیم پاس کرانے کیلئےپیپلزپارٹی پہلےجلدی میں تھی اورنا اب ہے، قومی اسمبلی میں ہم پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔

لاہور میں مرحوم سینئر صحافی اخلاق باجوہ کےگھرآمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےگورنرپنجاب سردارسلیم حیدر نے کہا کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے پیپلزپارٹی کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ہے اورمولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی والوں کیساتھ رابطے میں ہیں۔اخلاق باجوہ کے اہل خانہ سےتعزیت کے بعدمیڈیا سےگفتگو میں انکاکہناتھا آئینی عدالتوں کے قیام سےعوام کوریلیف ملے گاتین نسلیں گزرجانے کے بعد فیصلے ہوتے ہیں پیپلزپارٹی چاہتی ہےآئینی ترمیم اسمبلی سے دو دہائی اکثریت سے منظورہو۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔