URDUINSIGHT.COM

سعودی عرب :ریاض میں عوامی مقام پر جھگڑا، 7پاکستانی اور افغانی گرفتار

ریاض )سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عوامی مقام پر جھگڑے میں ملوث 7 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

سعودی پولیس کے مطابق عوامی مقام پر جھگڑے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق پاکستان اور افغانستان سے ہے۔

ریاض پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ جھگڑے کی ویڈیو بنانے اور وائرل کرنے والے شخص کی تلاش بھی جاری ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔