URDUINSIGHT.COM

آئینی ترامیم کا معاملہ 31 اکتوبر تک مؤخر کیا جائے، تحریک انصاف کا مطالبہ

اسلام آباد ) پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترامیم کا معاملہ 31 اکتوبر تک مؤخر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ہم نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی نے آئینی ترامیم کا معاملہ 31 اکتوبر تک مؤخر کرنے کا مطالبہ کر دیا جبکہ اپوزیشن لیڈر نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو ہراساں کرنے کا معاملہ بھی اٹھایا۔پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ آئینی ترامیم پر ہمارے تحفظات دور کریں اور اعتماد میں لیں۔ آئینی ترامیم پر مشاورت 31 اکتوبر کے بعد ہی ہو گی۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہمارے ارکان اسمبلی کے گھروں پر غیرقانونی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اور ارکان اسمبلی کے کاروبار کو زبردستی بند کروایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بند کر دی گئی ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔