URDUINSIGHT.COM

شاہ فرمان وزیراعلی خیبرپختونخوا کے سینئرمشیر کےعہدے سے مستعفی

پشاور)سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ نے چند روز قبل شاہ فرمان کو سینئر مشیر برائے سیاسی امور مقرر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سینئر مشیر بنانے پر وزیراعلیٰٰ علی امین گنڈاپور کا مشکور ہوں۔

شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی تشکیل کردہ احتساب کمیٹی کا ممبر ہوں، کمیٹی ممبر کی حیثیت سے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھنا ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔