URDUINSIGHT.COM

کیا عمران خان سے جیل میں سہولیات واپس لے لی گئیں؟ نجی ٹی وی کا دعویٰ

راولپنڈی (ویب ڈیسک) عمران خان سے متعلق زیر گردش افواہوں پر جیل انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا۔

نجی ٹی وی آج نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ عمران خان سے تعلق سے متعلق زیر گردش افواہیں بے بنیاد ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جیل مینول کے تحت تمام سہولیات دستیاب ہیں۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان کا معمول کاطبی معائنہ بھی کیا جاتا ہے، ان کو پڑھنے کیلئے دو انگریزی روزنامے دیئے جاتے ہیں جبکہ ان کے سیل کی بجلی ہروقت بحال رہتی ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو کھانے کیلئے علیحدہ کچن دستیاب ہے، دو مشقتی عمران کوشفٹوں میں دستیاب ہوتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے 18 اکتوبر تک ہر قسم کی ملاقات پر پابندی عائد کی ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔