URDUINSIGHT.COM

لسبیلہ:گلے کی بیماری میں مبتلا 3 بچیاں انتقال کرگئیں،مزید 2 کی حالت تشویشناک

لسبیلہ )بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں گلے کی بیماری میں مبتلا 3بچیاں انتقال کرگئیں۔

لیویز حکام کے مطابق گلے کی بیماری سے بچیوں کا انتقال لسبیلہ کے پہاڑی علاقے میں ہوا جبکہ گلے کی بیماری میں مبتلامزید 2 بچیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

لیویزحکام کا کہنا ہے کہ والدین کے مطابق بچیاں2 روز سے گلے کی بیماری میں مبتلا اور تکلیف میں تھیں۔

دوسری جانب مقامی حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیم ابھی تک متاثرہ علاقوں میں نہیں پہنچ سکی ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔