URDUINSIGHT.COM

14 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا سوتیلا باپ گرفتار

لاہور)لاہورمیں پولیس نے 14 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے سوتیلے باپ کو گرفتار کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس کاکہناہے کہ چوہنگ کے علاقے میں 14 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔تحقیقات کے مطابق ملزم بچی کا سوتیلا باپ ہے، ایک سال سے اس کے ساتھ زیادتی کر رہا تھا، بچی کی طبیعت خراب ہونے پر اسے ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا اور والدہ کے پوچھنے پر بیٹی نے زیادتی کے متعلق بتایا۔

ڈاکٹر نے بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی ہے، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔