انقرہ)ترکیہ کے مشرقی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شام اور لبنان میں بھی محسوس کئے گئے،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.3ریکارڈ کی گئی جبکہ زیرزمین زلزلے کی گہرائی صرف 9کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گئی،زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔