URDUINSIGHT.COM

دوسرا ٹیسٹ میچ، پاکستان کے واحد فاسٹ باؤلر عامر جمال فٹنس مسائل کا شکار

ملتان ) انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے واحد فاسٹ بولرعامر جمال فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق عامر جمال تکلیف کے ساتھ بیٹنگ جاری رکھے ہوئے تھےجب کہ فزیو نے گراؤنڈ میں آکر فاسٹ بولرعامر جمال کی ٹریٹمنٹ بھی کی ہے۔عامر جمال نے بیٹنگ کرتے ہوئے 37 قیمتی رنز بنائے جبکہ انہوں نے 6 اوورز باؤلنگ کی اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔واضح رہے کہ انگلینڈ کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔