URDUINSIGHT.COM

رمضان شوگر مل ریفرنس کی منتقلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور  ) احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس کی منتقلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف شوگر ملز ریفرنس کی منتقلی سے متعلق درخواست کی سماعت کی، وزیر اعظم کے نمائندہ انوار حسین عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ریفرنس کو اینٹی کرپشن عدالت میں منتقل کیا جائے، اینٹی کرپشن کی عدالت میں نیب ریفرنس کو منتقل کرنے پر اعتراض نہیں ہے۔

جس پر عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس کی منتقلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔