URDUINSIGHT.COM

عمران خان کی جیل اب شروع ہوئی ہے ، آئینی بینچ بنا تو ۔۔۔؟منیب فاروق کا تجزیہ

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )تجزیہ کارمنیب فاروق نے کہا ہے کہ آئینی عدالت بنتی نظر آرہی ہے کیوں کہ آئینی بینچ کو کوئی لفٹ نہیں کروارہا ہے اور وہ کسی کام کا نہیں ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان پہلے کسی کو لفٹ نہیں کروا رہے تھے ،موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ کوئی سیٹ بیک ہوا ہے ۔

 نجی ٹی وی کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئےمنیب فاروق کا کہنا تھا کہ چند لوگوں کا خیال یہ ہے کہ عمران خان کی جیل اب شروع ہوئی ہے ۔طاقتور سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ اصل معاملہ تو اب شروع ہوا ہے ۔

سوشل میڈیا پر وزیر اطلاعات پنجاب کے وائرل کلپ کے حوالے سے منیب فاروق کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی پریس کانفرنس سے پہلے عظمیٰ بخاری نے صحافیوں کو تنبیہہ کی کہ کوئی شور یا بدتمیزی نہیں کرے گا پھر انہوں نے صحافیوں کو نوکری کی دھمکی دی جب ان کا 15 سکینڈ کا کلپ وائرل ہوا تو انہوں نے اپنا 56 سکینڈ کا کلپ پوسٹ کیا اور لکھا کہ یہ ہے آج کا پورا کلپ میں پریس کانفرنس کے بعد ایک میٹنگ میں گئی بعد میں دیکھا تو پتہ چلا میں نے دھمکیاں اور گستاخی کی ہے بڑے بڑے صحافی بھی ایڈیٹ کلپ کا شکار ہوئے ہاتھ جوڑ کر ڈسپلن اور خاموشی کی درخواست کر رہی تھی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔