URDUINSIGHT.COM

پی ٹی آئی کی ملک گیر احتجاج کی کال، جڑواں شہروں میں بس سروس معطل، بھاری نفری طلب

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ملک گیر احتجاج کی کال کے تناظر میں پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جبکہ مری روڈ، کمیٹی چوک، لیاقت باغ، فیض آباد پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

علاوہ ازیں پنجاب میں دو دن کے لیے تمام تعلیمی اداروں کو چھٹی دے دی گئی اور راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹروبس معطل کردی گئی ہے۔

تعلیمی اداروں پر عائد اس بندش کا اطلاق پلے گروپ سے لے کر یونیورسٹیوں تک ہر تعلیمی ادارے پر ہو گا اور اس سے دو کروڑ 60 لاکھ سے زائد طالب علموں کی نصابی سرگرمیاں متاثر ہوں گی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔