URDUINSIGHT.COM

عمران خان کو جیل میں کھانے کیلئے کیا کیا چیزیں دی جاتی ہیں؟ تفصیلات منظرعام پرآگئیں

راولپنڈی )پی ٹی آئی رہنماؤں نے سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں سہولتوں سےمتعلق الزامات لگائے تو اڈیالہ جیل حکام بھی ردعمل جاری کردیا۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس کی تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، ان کی خوراک، مطالعہ، ورزش کا خاص خیال رکھا جاتا ہے،سیل میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی دی جاتی ہے،بی کلاس کے تحت عمران خان کو اپنا کھانا الگ سے پکانے کیلئے قیدی کک فراہم کیا ہے،پروفیشنل قیدی کک ان کا ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا ان کی مرضی سے تیار کرتا ہے۔

اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو ملنے والے کھانے کی تفصیلات بھی جاری کردیں،حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان ناشتے میں کافی، چیہ سیڈ، چکندر کا جوس، دہی، چپاتی، دہی، بسکٹ اور کھجوریں استعمال کرتے ہیں،دوپہر کے کھانے میں کڑی پکوڑا، دیسی مرغی، دہی، چپاتی، سلاد، گرین ٹی، مٹن کھاتے ہیں،بانی پی ٹی آئی رات میں دلیہ، کوکونٹ، کوکونٹ جوس اور انگور وغیرہ کھاتے ہیں۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا کھانا اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی نگرانی میں تیار کیا جاتا ہے،جیل میں متعین ڈاکٹر عمران خان کا دن میں تین مرتبہ معائنہ کرتے ہیں،گزشتہ دو ہفتوں کے میڈیکل ٹیسٹ کے مطابق وہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں،دو روز قبل پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بھی بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا۔عمران خان کو روزانہ کی بنیاد پر اخبار فراہم کیا جاتا ہے،بانی پی ٹی آئی روزانہ دو گھنٹے یکسرسائز کرتے ہیں،بی کلاس میں بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔