کوئٹہ) پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما سردار رضا بڑیچ انتقال کر گئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سردار رضا بڑیچ کے بیٹے ادریس بڑیچ نے اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔بیٹے ادریس بڑیچ کے مطابق سردار رضا محمد بڑیچ علیل تھے اور کراچی کے ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
سردار رضا محمد بڑیچ سابق صوبائی وزیرِ تعلیم اور وزیرِ اطلاعات رہ چکے ہیں۔