URDUINSIGHT.COM

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک پر چلے گئے

اسلام آباد) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ آج چیمبر ورک پر چلے گئے جبکہ جسٹس منصور علی شاہ کا بینچ کمرہ عدالت نمبر ایک میں منتقل کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک کے دوران فیصلے لکھیں گے۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر جمعہ کے روز ریٹائر ہو رہے ہیں، نئے چیف جسٹس پاکستان کے تقرر کیلئے تین سینئر ججز کے ناموں پر پارلیمانی کمیٹی آج غور کرے گی.

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر اختلافی نوٹ، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی کیس فیصلہ، مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف عابد زبیری کی درخواست مسترد کرنے کے فیصلے سمیت دیگر اہم فیصلے جاری کرنے ہیں.

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔