URDUINSIGHT.COM

گلوکار عمر ملک 9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری

لاہور)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے گلوکار عمر ملک کو 9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق عمر ملک کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے 10 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔عمر ملک کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ اے ٹی سی کے جج نے تفتیشی افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو 16 ماہ بعد گرفتار کیا گیا، آپ 16 ماہ خاموش کیوں رہے؟اے ٹی سی کے جج نے پوچھا کہ ملزم کو عدالت سے اشتہاری کیوں نہیں کروایا گیا؟ ملزم کو مقدمے سے بری کیا جاتا ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔