اسلام آباد)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ذاتی معالجین سے طبی معائنے کیلئے درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل آفس سے مجاز افسر کو طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالجین سے طبی معائنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری عدالت کے سامنے پیش ہوئے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل آفس سے مجاز افسر کو طلب کرلیا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےکہا کہ کچھ دیر بعد کیس سنیں گے،سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کردیا گیا۔