URDUINSIGHT.COM

ہمارے لوگوں سے گن پوائنٹ پر ووٹ لیا گیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد )رہنما پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کیلئے ہمارے لوگوں سے گن پوائنٹ پر اور ظلم و ستم سے ووٹ لیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا،اجلاس میں ممبران کی حاضری انتہائی کم تھی،اجلاس میں سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان نےاظہار خیال کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں سے گن پوائنٹ پر اور ظلم و ستم سے ووٹ لیا گیا ہے،آپ ایوان کے کسٹوڈین ہیں، یہ غلط روایات ہیں۔

 سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نےاپوزیشن لیڈر کے سوالوں پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی ممبر کو میں نہیں روک سکتا کہ وہ کہاں بیٹھیں،فوٹیج لوں گا اور بتاؤں گا وہ کون لوگ تھے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔